ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : بس ڈرائیور پر حملہ ۔ پولیس پر کیس درج نہ کرنے کا الزام

منگلورو : بس ڈرائیور پر حملہ ۔ پولیس پر کیس درج نہ کرنے کا الزام

Wed, 17 Nov 2021 19:28:30    S.O. News Service

منگلورو 17/ نومبر (ایس او نیوز) کوڈیکال علاقہ میں مبینہ طور پر شراب کے نشہ میں دھت ایک کار ڈرائیور نے بس ڈرائیور کی پیٹائی کی ، جس کے بعد پولیس پر الزام لگایا جارہا ہے کہ اس نے اس معاملہ کی شکایت  سننے کے بعد کیس درج نہیں کیا ۔

    بتایا جاتا ہے کہ   بس منگلورو سے کوڈیکال کی طرف جارہی تھی ۔ کار ڈرائیور نے سڑک پر اپنی کار پارک کی تھی جسے ہٹانے کے لئے بس کے ڈرائیور نے ہارن بجایا ۔ جس سے ناراض ہوکر کار ڈرائیور نے نہ صرف بس ڈرائیور کی بے عزتی کی ، بلکہ اس پر جسمانی حملہ بھی کیا ۔

    بس کے عملہ کی طرف سے الزام  لگایا جارہا ہے کہ انہوں نے  پولیس اسٹیشن پہنچ  کر اس حملہ کی شکایت کی تو پولیس نے کیس رجسٹر کیے بغیر ہی ان لوگوں کو چلے جانے کے لئے کہا ۔


Share: